ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: ملپے میں بریک واٹر کی دیوار منہدم۔ لائٹ ٹاور آگیا خطرے میں

اڈپی: ملپے میں بریک واٹر کی دیوار منہدم۔ لائٹ ٹاور آگیا خطرے میں

Wed, 21 Oct 2020 17:56:27    S.O. News Service

اڈپی،21 ؍ اکتوبر (ایس او نیوز) ملپے کی ماہی گیری بندرگاہ پر بنے آبی راستے (سی واک  وے ) کی بریک واٹر دیوار پانی کے اندر کھسکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد یہاں پر واقع ’بیکن لائٹ ٹاور‘ یا سگنل دینے والے روشنی کے مینار کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

سمندری  حصے میں بڑے بڑے پتھر بچھا کر پانی کو بانٹنے اور لہروں کو روکنے  والی (بریک واٹر) دیوار تعمیر کی گئی تھی ۔لیکن لائٹ ٹاور سے آٹھ فٹ کے فاصلے پر دیوار مہندم ہونے لگی ہے، اور پتھر پانی میں غائب ہوتے جارہے ہیں۔اس سے لائٹ ٹاور جڑ سے اکھڑ کر گرجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ600 میٹر لمبے بریک واٹر کی تعمیر  تقریباً40  سال قبل ہوئی تھی۔اوراس پر تین سال قبل سیر وتفریح کے لئے ٹہلنے کا راستہ (سی واک وے ) بنایا گیا ہے۔محکمہ ماہی گیری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیوا کمار نے بتایا کہ بریک واٹر کی  دیوار منہدم ہونے کی اطلاع محکمہ کے ایکزیکٹیو انجینئر کو دے دی گئی ہے۔اور افسران کی طرف سےفوری طور پر    اس مقام کا معائنہ کیا جائےگا اور  اس دیوار کو مزید منہدام ہونے سے روکنے  کے لئےایمرجنسی اندا ز میں اقدامات کیے جائیں گے۔


Share: